چک جھمرہ میں ایک ڈیرے سے 2 بھائیوں کی لاشیں برآمد

چک جھمرہ میں ایک ڈیرے سے 2 بھائیوں کی لاشیں برآمد
چک جھمرہ میں ایک ڈیرے سے 2 بھائیوں کی لاشیں برآمد

  


فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں ایک ڈیرے سے مقامی پولیس کو2 بھائیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

تھائی لینڈمیں شدید بارشوں اور سیلاب سے 12افراد ہلاک،ہزاروں بے گھر

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ڈیرے سے دونوں بھائیوں کا والد بھی ملا ہے جو زخمی حالت میں تھا۔نامعلوم افراد نے باپ اور اسکے دو بیٹوں کو پہلے بے ہوش کیااور پھر دونوں بھائیوں کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔پولیس اہلکاروں نے دونوں لاشیں اور زخمی باپ کو الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید : فیصل آباد


loading...