شہریوں کے جان ومال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ، ایس پی سی آئی اے

شہریوں کے جان ومال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ، ایس پی سی آئی ...

لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کے دوران سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں ، راہزنوں اور چوروں کو گرفتار کرکے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی برآمد کر کے ان کے اصل مالکان کے سپر د کر دی۔ ایس پی سی آئی اے طارق الہی مستوئی نے ڈاکوؤں اور راہزنوں کے گروہوں کے ملزماان سے برآمد کئے گئے لاکھوں روپے ان کے اصل مالکان میں تقسیم کئے۔ طارق الہی مستوئی نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس سے عہدہ برآہ ہونے کے لیے لاہور پولیس کے تمام ونگ شب و روز کوشاں ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ سی آئی اے پولیس نے شاد باغ، فیکٹری ایریا ، وحدت کالونی،ہر بنس پورہ ،سول لائنز،نواب ٹاؤن اور ستوکتلہ میں مختلف وارداتوں کا نشانہ بننے والے درج شہریوں محمد ارشد، محمد ریحان،وقاص حبیب ،ابرار محمود،عاطف ممتاز ، عامر جاویداور صلاح الدین کی لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اُن کے حوالے کی۔

مزید : علاقائی


loading...