ریسکیومحافظ پروگرام شروع ، یونین کونسل کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل

ریسکیومحافظ پروگرام شروع ، یونین کونسل کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ...

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیرنے 2016میں ہونے والے ٹریفک حادثات کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا اور بڑھتے ہوئے حادثات پر تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا 90فیصد حادثات کی بڑی وجہ موٹر سائیکل ہیں اور ان کے متاثرین کی اکثریت نوجوانوں کی ہے جو عمومی طور پر گھر کی کفالت کرتے ہیں ۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیرنے کہا کہ روڈ سیفٹی سسٹم انسانی زندگی کی حفاظت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ریسکیو محافظ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے اورپنجاب بھر میں یونین کونسل کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں جو کمیونٹی کی مدد سے ڈزاسٹر رسک ریڈکشن میں معاون ثابت ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے حادثات کی رو ک تھام کے لئے سویڈیش ماڈل کواپنایا ہے ،مزیدبرآں روڈ سیفٹی کے حفاظتی اقدامات کو نصاب کا حصہ بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام الناس میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام سے موثر روڈ سیفٹی کے سسٹم کو بہتر بنایا جا سکے گا ۔ ڈائریکٹرجنرل نے روڈٹریفک حادثات پر ریسرچ کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ سال2016میں ریسکیو1122نے238782ٹریفک حادثات کو ریسپانڈ کیا اور283085متاثرہ افراد کو پروفیشنل طریقے سے بروقت طبی امداد فراہم کر کے معذوری سے بچا لیا، جبکہ 2015میں 227390ٹریفک حادثات رونما ہوئے ایک سال میں 11392ٹریفک حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اسی طرح112616ڈرائیور، 7296کم عمر ڈرائیورز ،39361پیدل سوار اور 131108مسافر ان ٹریفک حادثات کے متاثرین میں شامل تھے۔اعداد و شمار کے مطابق 2016میں 46060ٹریفک حادثات لاہورمیں سب سے زیادہ 47234افرادکو ریسکیو کیا، دوسرے نمبر پر فیصل آباد میں 23400ٹریفک حادثات میں 27977افراد کو جبکہ تیسرے نمبر پر ملتان کے 13906ٹریفک حادثات میں 16438افراد کو ریسکیو کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 283085روڈ ٹریفک متاثرین میں 224407مرد اور58678خواتین شامل ہیں۔ ڈیٹا کے مطابق 194966موٹرسائیکل ، 35461آٹو رکشہ ، 25693موٹر کار، 12961وین، 3123بس، 7875ٹرک، 25844دیگر وہیکلز شامل ہیں۔ لاہور شہر میں ٹریفک حادثات کی بنیادی وجہ 11سے 20سال کے نوجوانوں کی موٹر سائیکل پر تیز رفتاری ہے جس میں موٹرسائیکل سواروں کو مختلف انجریزہوتی ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...