رنگ روڈ پر تیز رفتار دو موٹرسائیکلوں کا تصادم ، 2 افراد زخمی ہوگئے

رنگ روڈ پر تیز رفتار دو موٹرسائیکلوں کا تصادم ، 2 افراد زخمی ہوگئے

لاہور(وقائع نگار)رنگ روڈ پرتیزرفتار دو موٹرسائیکلوں کے تصادم سے 2 شہری زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے میو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کی تیز رفتاری کی وجہ سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں شہری محمود اور اکرام زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونے والے دونوں شہریوں کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے میو ہسپتال میں منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق رنگ روڈ پر تیزرفتاری کی وجہ سے ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

مزید : علاقائی


loading...