سبزہ زار ، خاتون سے پرس چھیننے والے ملزم کو گرفتار کر لیاگیا

سبزہ زار ، خاتون سے پرس چھیننے والے ملزم کو گرفتار کر لیاگیا

لاہور(وقائع نگار) پولیس رسپانس یونٹ سبزہ زار نے خاتون سے پرس چھیننے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پی آر یو -96لیاقت چوک مین بلیو وارڈ سبزہ زار پر اپنی معمول کی گشت پر تھی کہ اے ٹی ایم سے کیش لے کر نکلنے والی ایک خاتون سے ایک پیدل راہ گیر نے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ اسی دورانPRU-96بھی موقع پر پہنچ گئی ، خاتون نے پیرو سکواڈ کے انچارج کو اپنے ساتھ ہونے والی واردات کے متعلق آگاہ کیا جس پر اہلکاروں نے اسی وقت ملزم کا تعاقب کرتے ہوئے اسے لیاقت چوک میں راؤنڈ اپ کر لیا۔ملزم کا نام بلال ہے جس کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیاگیا ہے۔ ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے اہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا اور ہدایت کی ہے کہ آئندہ بھی اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے ادا کریں اور اپنے اردگرد مشکوک افراد پر کڑی نگاہ رکھیں اور بالخصوص 15کی کالز کو غیر معمولی اہمیت دیں۔

مزید : علاقائی


loading...