سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی نو عمر ڈرائیونگ کے خلاف مہم جاری

سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی نو عمر ڈرائیونگ کے خلاف مہم جاری

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سیّد احمد مبین نے کہاہے کہ سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی نو عمر ڈرائیونگ کے خلاف مہم جاری ہے جس کیلئے تمام ایس پیزاور ڈی ایس پیزکو حکم دیا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیادپر تعلیمی اداروں میں جاکر نوجوان نسل کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی اور عملدرآمد پر آگاہی دیں اورٹریفک قوانین پر مبنی پمفلٹ تقسیم کریں۔سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن سیکشن نے گذشتہ ماہ کے دوران شہر کے مختلف تعلیمی اداروں میں 15ہزار سے زائد نوجوانوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میںآگاہی دی اور ہزاروں پمفلٹ تقسیم کئے۔انہوں نے مزید کہاکہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے 18سال سے کم بچوں کو موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔18سال سے کم عمر بچے ڈراےؤنگ کرکے نہ صرف اپنی بلکہ دوسرے شہریوں کی جان بھی خطرے میں ڈالتے ہیں اور کئی بچے ون ویلنگ کرتے ہوئے جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔اگر گذشتہ سال کی بات کی جائے تو 38ہزار سے زائد 18سال سے کم عمر بچوں کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کئے گئے۔اس لئے والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو ہر قسم کی ڈرائیونگ سے روکیں تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جاسکے۔

مزید : علاقائی


loading...