صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے ...

لاہور(وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات،گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق شا ہد رہ کے علا قہ میں محسن کی فیملی کو 4 ڈاکوؤں نے یر غما ل بنا کر3لا کھ کی نقد ی ، طلا ئی زیو رات ، مو با ئل فو ن اور دیگر سا ما ن لو ٹ لیا۔ چار ڈاکوبا دامی با غ کے علا قہ سے غلا م رسو ل سے90ہزار کی نقد ی اور مو با ئل فو ن چھین کر لے گئے ۔ ڈاکوؤں نے اقبال ٹا ؤ ن میں نذ یر کی فیملی کو یر غما ل بنا کران سے 3لاکھ25ہزار کی نقد ی،اچھر ہ میں نثا رکی فیملی کو یر غما ل بنا کر1 لاکھ کی نقد ی ،جنوبی چھا ؤ نی میں عا صم اور اسکی فیملی سے85ہزارکی نقد ی ،ما ڈل ٹاؤن میں فا روق سے 60ہزار کی نقد ی ،ڈیفنس اے میں صا دق سے 40 ہزار، اسلا م پو رہ کے علا قہ میں شکیل سے 60ہزار،سبز ہ زار کے علا قہ میں عمر ان جمیل سے65ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔علاوہ ازیں ما ڈل ٹا ؤ ن میں محسن،لو ئر ما ل میں عد نان،گجر پو رہ میں نجم کی گاڑیاں اورشا ہ عا لم میں نعما ن اقبا ل ٹا ؤ ن میں احمد ،نو اب ٹا ؤ ن میں نا صر،وحد ت روڈ میں سر مد کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں-

مزید : علاقائی


loading...