رائیونڈ ، تیز رفتار ٹرک نے 40سالہ موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا ، ڈرائیور فرار

رائیونڈ ، تیز رفتار ٹرک نے 40سالہ موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا ، ڈرائیور فرار

 لاہور(وقائع نگار) رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے40سالہ موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، پولیس نے تلاش شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار ٹرک سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 40سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر ہسپتال میں منتقل کر دی ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم ابھی واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کئے جا رہے ہیں جبکہ ملزم کی گرفتار ی کیلئے بھی کوشش جاری ہے۔

مزید : علاقائی


loading...