مصطفی ٹا ؤن، سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا،ہلاکتوں کی تعداد7ہو گئی

مصطفی ٹا ؤن، سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا،ہلاکتوں کی تعداد7ہو گئی

لاہور(وقائع نگار) مصطفی ٹا ؤن کے علا قہ وحدت روڈ پر ہونے والے سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد7تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق وحدت روڈ سلنڈر دھماکے کا زخمی خوشاب کا رہائشی 18سالہ عزیر شبیر جناح ہسپتال میں زیر علاج تھا جہاں وہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7ہوگئی۔چندروز قبل وحد ت روڈ پر ہونے والے سلنڈر دھماکے میں 26افراد جھلس گئے تھے جس میں سے 6 ابھی زیر علاج ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...