سا ند ہ، گھر میں پرُ اسرار آتشزدگی ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

سا ند ہ، گھر میں پرُ اسرار آتشزدگی ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار) سا ند ہ کے علاقہ راج گڑھ کے ایک گھر میں پرُ اسرار آتشزدگی کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق محنت مزدوری کیلئے لاہور آیاہوا بنوں کا رہائشی 33سالہ نعمت اللہ راج گڑھ میں بازار میں کرائے کے کمرے میں رہائش پذیر تھا ۔ہفتے کی صبح اچانک کمرے میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے سے نعمت اللہ جھلس کر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی خان محمد زخمی ہوگیا جسے موقع پر طبی امداد دی گئی۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کیلئے میو ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کردی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ کا تحقیقات کے بعدپتہ چلے گا۔عینی شاہدین کے مطابق کمرے سے دھواں نکلتا دیکھ کر ریسکیو 1122کو اطلاع دی گئی۔

مزید :

علاقائی -