جڑانوالہ :موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا
جڑانوالہ (نامہ نگار)موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا مقتول کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ۔ مقتول موٹر سائیکل مرمت کروا رہا تھا کہ دو موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے ، پولیس ذرائع۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ کھرڑیانوالہ کے نواحی علاقہ 205ر۔ب سٹاپ پر موٹرسائیکل نمبری 3918کا مالک ورکشاپ کے باہر موٹر سائیکل مرمت کروا رہا تھا کہ اسی دوران دو موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے مضروب کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق قتل ہونیو الے شخص کی بھی تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے۔ اطلاع پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی ،تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔