جڑانوالہ :ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا
جڑانوالہ (نامہ نگار)ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا ، بتایا گیا ہے کہ تھانہ بلوچنی کے نواحی علاقہ 97ر۔ب کے قریب ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونیوالے 22سالہ علیم کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع پر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دیا۔