مہندی کی تقریب میں فائرنگ، دولہا سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمات

مہندی کی تقریب میں فائرنگ، دولہا سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمات

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )مہندی کی تقریب میں فائرنگ، دلہا سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے گاؤں چک نمبر 5میں اشرف کے بیٹے ذیشان کی مہدی کی رسم جاری تھی کہ دلہا کے ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اطلاع پاکر پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب موقعہ پرپہنچ گئی ، پولیس پارٹی کو دیکھ کر ملزمان وہاں سے فرار ہوگئے پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے دولہے ذیشان سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...