کانسٹیبل پر مبینہ تشدد کے الزام میں 163افراد کیخلاف مقدمات

کانسٹیبل پر مبینہ تشدد کے الزام میں 163افراد کیخلاف مقدمات

جڑانوالہ (نامہ نگار)روڈ بلاک کرنے اور کانسٹیبل کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں 13نامزد سمیت 163افراد کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج ، واقعات کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس نے ایس ایچ او میاں یونس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے کہ تھانہ سٹی پولیس مقدمہ نمبر ی 20/16میں نامزد سکول ٹیچر محمود عالم کو گرفتار کرنے کے لیے چک نمبر 353گئی تو وہاں محمود عالم کے حامیوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے سید والا روڈ بلاک کر دیا۔ اور اطلاع پر میں معہ ہمرائیاں موقع پر پہنچا تو الزام علیہان امتیاز ، بشیر ،اورنگ زیب وغیر ہ نے ساتھیوں کے ہمراہ روڈ بلاک کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر حملہ آور ہو کر مذمت شروع کر دی۔

اور کانسٹیبل انصر کی وردی پھاڑ دی جبکہ کانسٹیبل الطا ف حسین کا موبائل گر گیا جو کسی نے اٹھا لیا۔مزید نفری آنے پر الزام علیہان منتشر ہوگئے اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت ،روڈ بلا ک کرنے اور کانسٹیبل کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں 163افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...