فرانس کے پارلیمانی وفدکا شام میں قیام امن کی اہمیت پر زور

فرانس کے پارلیمانی وفدکا شام میں قیام امن کی اہمیت پر زور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمشق(اے پی پی) فرانس کے پارلیمانی وفد نے شام میں قیام امن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس ملک کو انسانی تمدن کا گہوارہ قرار دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کے پارلیمانی وفد کے سربراہ ٹیری ماریانی نے اپنے دورہ شام کے موقع پر کہا ہے کہ شام میں موجود حقائق اور حلب شہرکے عوام کی کامیابی کو رائے عامہ کے سامنے بیان کرنا چاہئے۔ فرانس کی دائیں بازو کی نیشنل فرنٹ پارٹی کی جنرل سیکرٹری مارین لی پن نے بھی زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ملک کو شام کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کرنا چاہئیں اور دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ کے لئے روس کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ یورپ کو اپنا مستقبل امریکی پالیسیوں سے نہیں جوڑنا چاہئے۔ درایں اثنا شامی پارلیمنٹ کے نمائندے مہاشبیرو نے فرانسیسی وفد کی استقبالیہ تقریب کے موقع پر کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ فرانس نے 2012ء میں شام سے اپنے تعلقات ختم کر لئے تھے وفد کا یہ دورہ انتہائی مثبت ہے۔

مزید :

عالمی منظر -