ھارتی فوج نے مظفر اقبال نائکو کو جعلی مقابلے میں شہید کیا ہے ، سید علی گیلانی

ھارتی فوج نے مظفر اقبال نائکو کو جعلی مقابلے میں شہید کیا ہے ، سید علی گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے مظفر اقبال نائکو کو جعلی مقابلے میں شہید کیا ہے ۔ عسکری کمانڈر شہیدمظفر اقبال نائکو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج ہمارے جوانوں کو گرفتار کرکے اس قدر جسمانی ٹارچر کرتے ہیں کہ اکثر لوگ برداشت نہ کرکے جانبر ہی ہوپاتے ہیں۔انہوں نے فوج اور انتظامیہ کے اس دعوے کو مسترد کیا کہ مظفر المعروف مظ مولوی فوج کے ساتھ مقابلہ آرائی میں جاں بحق ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ مانچھواہ کے علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہاں کوئی ENCOUNTERہوا ہی نہیں اور رات کے تقریبا گیارہ بجے گولیوں کی آواز سنائی دی،جس کے بعد وہاں اس جوان کی لاش پائی گئی۔حریت چیئرمین نے کہا کہ ہمارے جوان ایک تاریخ قم کررہے ہیں اور خود اللہ کے حضور ہیش ہوکر ہم پر ایک بھاری ذمہ داری کا بوجھ ڈالتے ہیں کہ ہم اپنی آخری سانسوں تک اس مشن اور نصب العین کی آبیاری کریں جس مقصد کے لئے ہمارے لخت جگر اپنا گرم گرملہو پیش کررہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -