انسانی حقوق کا اوباما سے گوانتانامو جیل بند کرنے کا وعدہ پورا کرنے کامطالبہ

انسانی حقوق کا اوباما سے گوانتانامو جیل بند کرنے کا وعدہ پورا کرنے کامطالبہ

نیویارک (اے پی پی) نیویارک میں انسانی حقوق کے گروپ’’ ہیومن رائٹس فرسٹ‘‘ نے امریکی صدر باراک اوباما سے کہا ہے کہ وہ گوانتامو جیل بند کرنے کا اپنا وعدہ پورا کریں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق گوانتاموجیل سے چار قیدیوں کو سعودی عرب منتقل کئے جانے کے بعد ہیومن رائٹس فرسٹ نے امریکی صدر باراک اوباما سے کہا ہے کہ گوانتانامو میں باقی بچے قیدیوں کو بھی وہاں سے منتقل کرکے اس جیل کو ہمیشہ کے لئے بند کردیا جائے ۔ گروپ نے گوانتاناموجیل سے تمام قیدیوں کو دوسری جگہ منتقل کئے جانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے باراک اوباما سے کہا ہے کہ وہ 20 جنوری تک اپنے عہدہ صدارت پر رہتے ہوئے اس جیل کو بند کردینے کے اپنے وعدے پر عمل کریں۔

مزید : عالمی منظر


loading...