دہشتگرد حملوں کی ذمہ داری قبول کرنیوالی تنظیم جنداللہ سمیت تمام گروپوں پر پابندی کا فیصلہ

دہشتگرد حملوں کی ذمہ داری قبول کرنیوالی تنظیم جنداللہ سمیت تمام گروپوں پر ...

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے جنداللہ سمیت دہشت گردحملوں کی ذمہ داریاں قبول کرنے والے تمام گروپوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پرنیکٹانے جنداللہ کالعدم تنظیموں سے الگ ہونے والے سپلنٹرگروپوں اوردہشت گردحملوں کی ذمہ داریاں قبول کرنے والے گروپوں پرپابندی لگانے کافیصلہ کیاہے۔ جنداللہ پر پابندی کا فیصلہ واہگہ بارڈر اور پشاور چرچ حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد کیا گیا جبکہ مراسلے میں صوبوں کو فوری طور پر جنداللہ سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے بھی ہدایت کردی گئی ہے۔نیکٹاکی جانب سے چاروں صوبوں آزادکشمیراورگلگت بلتستان سمیت چیف کمشنراسلام آباد کومراسلہ ارسال کردیاگیا۔ مراسلے میں نئے ناموں سے دہشت گردی کے واقعات کی ذمہ داریاں قبول کرنے والے گروپوں ان کے ارکان اوران کے سہولت کاروں سے متعلق معلومات طلب کی گئی ہیں۔

جند اللہ/پابندی

مزید : صفحہ اول


loading...