2017 ء کو ضربِ قلم کا سال منائیں گے ، عرفان صدیقی

2017 ء کو ضربِ قلم کا سال منائیں گے ، عرفان صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے 2017کو ضرب قلم کا سال منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد ادیبوں کی انشورنس کی تعداد دگنی کردی گئی ہے۔ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادیبوں اور شاعروں کیلئے ماہانہ وظیفہ 5 سے بڑھا کر13 ہزار روپے کردیا گیا ہے جبکہ فنکاروں اور ادیبوں کی حادثاتی موت پر رقم دو سے بڑھا کر4 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ ادیبوں کے لیے ایوارڈز کی تعداد 11 سے بڑھا کر 20کردی ہے۔ادب کے فروغ کے لیے وسائل پیدا کریں گے اور وزیراعظم کے اعلان کردہ فنڈ سے فنکاروں کے مسائل حل ہونگے۔یاد رہے چندروز قبل وزیراعظم نوازشریف نے ادبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب کی کامیابی کے بعد اب انتہا پسند سوچ کے خلاف ادیبوں کی رہنمائی میں آپریشن ضرب قلم کی ضرورت ہے۔
عرفان صدیقی

مزید :

صفحہ اول -