بھارتی فوج کے نئے سربراہ جنرل بپن راوت اپنا دورہ ادھورا چھوڑ کر نئی دہلی بھاگنے پر مجبور

بھارتی فوج کے نئے سربراہ جنرل بپن راوت اپنا دورہ ادھورا چھوڑ کر نئی دہلی ...

جموں(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں برف باری کی وجہ سے بھارتی فوج کے نئے سربراہ جنرل بپن راوت اپنا دورہ ادھورا چھوڑ کر نئی دہلی بھاگنے پر مجبور ہوگئے فوج کے نئے سربراہ جرنل بپن راوت اپنا تین روزہ دورہ دوسرے دن ہی سمیٹنے پر مجبور ہوگئے۔ فوجی حکام کے مطابق فوجی سربراہ نے اکھنورسیکٹر میں سرحدی علاقوں میں کا دورہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کشمیر اور لداخ صوبے میں موسم کی خرابی کی وجہ سے وہ دورہ مختصر کرنے کے بعد دہلی روانہ ہوگئے۔ جنرل راوت کو سرینگر میں موجود 15کورپس ، اننت ناگ می اورکپوارہ میں سرحدی علاقوں کا دورہ اور لیہہ میں 14کارپس اور سیاچین گلیشیر کا بھی دورہ کرنا تھا ۔ جنرل راوت کو کپوارہ اور اننت ناگ میں کئی چوکیوں کا دورہ کرنا تھا۔ جنرل راوت نے 31دسمبر کو عہدہ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ کے بعد عہد ہ سنھبالا تھا جو 42سال کی سروس کے بعد سبکدوش ہوئے۔

مزید : عالمی منظر


loading...