امریکہ نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے تحفظ کو ملک کیلئے اہم قرار دے دیا

امریکہ نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے تحفظ کو ملک کیلئے اہم قرار دے دیا

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے تحفظ کو ملک کے لئے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایشٹن کارٹرنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی مفادات کا تفاضا ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر عملدارآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کے تعلق سے اپنے سبھی وعدوں پر عمل کیاہے اور اس کی تصدیق آئی اے ای اے نے بھی کی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے بھی اپنے بیان میں کہا تھاکہ موجودہ صورتحال میں اگرامریکا نے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو وہ عالمی سطح پر الگ تھلگ رہ جائے گا ۔واضح رہے کہ انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو ایران کے ساتھ ہوئے ایٹمی معاہدے کوختم کردیں گے۔

مزید : عالمی منظر


loading...