روہنگیاء مسلمانوں کیخلاف تشدد کے خاتمے کیلئے اجلاس ملائشیاء میں منعقد ہوگا
جدہ (اے پی پی) میانمر میں روہنگیاء مسلمانوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کا اجلاس 19جنوری کو ملائشیاء میں منعقد ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوالالمپور میں ہونے والے اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک سے مندوبین شرکت کریں گے،اجلاس میں میانمرکے روہنگیا نسل کے مسلمانوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے مختلف اقدامات پر غور ہوگا ۔اس کے علاوہ اس مسئلے کے حل کیلئے تجاویز پر بحث بھی متوقع ہے ۔