شام کی روسی فضائیہ سے مدد جاری رکھنے کی اپیل

شام کی روسی فضائیہ سے مدد جاری رکھنے کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمشق (اے پی پی) شامی فوج کے چیف آف آرمی سٹاف علی عبداللہ ایوب نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں روسی فضائیہ سے مدد جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کی مسلح افواج کے چیف آف آرمی سٹاف علی عبداللہ ایوب نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں روسی فضائیہ کی جانب سے شام کی مسلح افواج کی حمایت کی اہمیت اور اس جنگ میں کامیابی کے بعد بھی اس تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شامی اور روسی فوج کے درمیان مضبوط تعلقات کی بنیاد صداقت و تعاون اور انسانی و اخلاقی اقدار کے دفاع پر استوار ہے۔

مزید :

عالمی منظر -