مراکش کا فیتو کے سکولوں کو بند کردینے کا اعلان
رباط(اے پی پی) مراکش نے فیتو تنظیم کے سکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترک نیوز ایجنسی کے مطابق مراکش کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری اعلان میں کہا ہے کہ وزارت تعلیم کی تحقیقات کے نتیجے میں فیتو سے وابستہ فاتح سلطان مہمت سکولوں کو بند کر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ یہاں کا نصاب مراکش کے تعلیمی نظام کے مطابق نہیں ہے۔ سکولوں کو بند کرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ مراکش میں 1993ء میں فیتو کے 8 سکول کھولے گئے تھے۔