پاک فوج کی قربانیوں سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی :رانا تنویر

پاک فوج کی قربانیوں سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ...

 شیخوپورہ (آن لائن )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈسائنس وٹیکنالوجی رانا تنویرحسین نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پا کستان میں امن کی ضمانت ہے، سیاسی و عسکر ی قیادت کے متفقہ فیصلوں کے مثبت نتا ئج سامنے آئے ہیں حکومت ،پاک افواج اور پا کستانی قوم کے اتحاد و یکجہتی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں اب مٹھی بھر دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ،دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کا میاب آپریشنز پا ک افواج اور سیکیورٹی فورسز کا کردار قابل ستائش ہے، ملک وقوم کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والوں جوانوں اور معصوم شہریو ں کوآج پوری قوم خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایم پی اے پی پی 170چودھری طارق محمود باجوہ کی طرف سے چیئر مین ضلع کونسل شیخوپورہ را نا احمد عتیق انور کے اعزاز میں دی جا نیوالی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔چیئر مین ضلع کو نسل رانا احمد عتیق انور ، ارکان اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب خاں ، چودھری طارق محمود باجوہ ، پیر اشرف رسول ، حسان ریا ض میڈیا ایڈوائزر ندیم گو رایہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ سی پیک منصوبے بلوچستان سمیت ملک کی تقدیر بدلنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا دشمن بلوچستان میں ترقی کو روکنا چا ہتے ہیں تاہم اس کے مذموم مقاصد اور عزائم کو انشا ء اللہ نا کام بنا کر ملک ترقی یافتہ اوت خوشحال ملک بنا کر قوم کے سامنے سرخرو ہو نگے۔انہوں نے کہا کہ ملک امن قام کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے امن و امان کو ہر صورت میں یقینی بنا ئیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا قوم سے وعدہ ہے کہ ہر صوبے کے ہر علاقے کو ترقی دینگے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اورہم کشمیریوں کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمائیت جاری رکھیں گے، اقوام عالم نہتے کشمیریوں پر بھاری افواج کے مظالم کا نو ٹس لے اور مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل کروانے میں کردار ادا کرے کیونکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطہ میں پا ئیدار قیام امن قائم نہیں ہو سکتا قبل ازیں ممتاز بز نس مین چودھری نصراللہ وڑائچ کی جانب سے شرقپور شریف گو رنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول میں عطیہ کئے جانیوالے نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سا ئنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت نے شعبہ تعلیم کے فروغ کے لئے تا ریخی نو عیت کے قدامات اٹھائے، شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے جتنا کام موجودہ حکومت نے کیا اس کی مثال ما ضی میں کہیں نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ شرقپور شریف میں انٹر نیشنل سا ئنس وٹیکنالوجی یو نیورسٹی کیمپس بنا یا جا ئے گا جس پر اربوں رو پے کی خطیر رقم خرچ ہو گی۔ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہو نہار طلبہ وطالبات کیلئے وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم ، وزیر اعلیٰ سکالر شپ پر وگرام ،فنی و جدید تعلیم ، دا نش سکولز ، کے علاوہ ہونہار طلبہ و طالبات کو اندرون اور بیرون ممالک مطالعاتی دورں پر بھجوانے کے ساتھ ساتھ ان کو جدید تعلیم کے حصول کے لئے بیرون ممالک بھیجا۔ ساڑھے تین سالوں میں حکومت نے شعبہ تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ایک خطیر رقم خرچ کی۔ انہوں طلباء پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ آپ ملک کے معمار ہو اور قوم کا آنیوالا کل آپ سے وابستہ ہے، ملک کے روشن مستقبل کے لئے نو جوان نسل کا تعلیم یافتہ ہو نا وقت کی ضرورت ہے۔ چیئر مین بلدیہ شرقپور شریف عمران اشرف یعقومیہ ، چو دھری نصراللہ وڑائچ ،ملک نوید محمود چوہان اورلیگی رہنما حکیم سلیم اللہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے سکول کیلئے نئے دس کلاس روم کی تعمیر اورلا ئبریری سمیت نیا سٹیڈیم بنا نے کا اعلان بھی کیا ۔

رانا تنویر حسین

مزید : علاقائی


loading...