ٹاؤن تھری پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ کابڑا پراجیکٹ ہے،پروفیسرساجد رشید

ٹاؤن تھری پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ کابڑا پراجیکٹ ہے،پروفیسرساجد رشید

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کی جانب سے ٹاؤن تھری کے رجسٹرڈ ممبران کو سائٹ کادورہ کرایا گیا جس کے بعدیونیورسٹی کے الرازی ہال میں منعقدہ تقریب میں آسا کے سیکریٹری ڈاکٹر محبوب حسین کی جانب سے مکمل بریفنگ دی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد نے کہا کہ ٹاؤن تھری کا منصوبہ نہ صرف پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ کابڑا پراجیکٹ ہے بلکہ 850پلاٹس پر مشتمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ رہائشی منصوبہ لاہور کے مثالی منصوبہ جات میں شامل ہے۔ بعد ازاں آسا کے دیگر عہدیداران اور 250سے زائد رجسٹرڈ ممبران کو مختلف بسوں اور گاڑیوں کے ذریعے سائٹ کا دورہ کرایا گیا جہاں پہنچ کر انہوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے آسا عہدیداران کو مبارک باددی اور شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ان کی قیادت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ آسا عہدیداران نے رجسٹرڈ ممبران کو منصوبہ کی بروقت تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کا یقین دلایا۔

مزید : علاقائی


loading...