بڑی مارکیٹوں اور اہم شاہرات سے تجاوزات کو ہٹائینگے، مبشر جاوید

بڑی مارکیٹوں اور اہم شاہرات سے تجاوزات کو ہٹائینگے، مبشر جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاویدنے ٹاؤن ہال میں میٹروپو لیٹن کارپوریشن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ (سی اوایم سی ایل) سردار نصیر احمد ، ڈپٹی مئیرز اللہ رکھا ،مشتاق مغل،نذیر احمد سواتی،مہر محمود احمد،اعجاز احمد حفیظ ،میاں طارق،علی عباس بخاری (ایم اوآر)، تنویر خان( ایم او ایس)،محمد یوسف (ایم او ایف)،نوید اختر( ایم او پی) ،محمد سعود انفر سٹرکچر ،نثار احمد کونسل آفیسر نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں افسران اور ڈپٹی مئیرز کی تعارفی میٹنگ ہوئی ۔جس میں تمام افسران نے ڈپٹی مےئرز کو اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹس اور دیگر ذیلی اداروں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ڈپٹی مےئرز کو اپنے دفاتر اور ملازمین کی ورکنگ کے با رے میں بھی بتایا اس موقع پر مےئر لاہور کر نل (ر)مبشر جا وید نے کہا ہم سب کو ساتھ مل کے کام کرنا ہے اور شہریوں کے مسائل کو فوری طور پر حل کر نے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹا ؤنز میں افسران و ملا زمین کام سرانجام دے رہے ہیں اور کسی بھی ٹا ؤن میں شکا یت لے کر آنے والے شہریوں کا کام رُکا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنائیں گے اور بڑی مارکیٹوں اور اہم شاہرات سے تجاوزات کو ہٹائیں گے اور اس کے لئے جامع پالیسی پر کام شروع کر دیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ لاہور شہر میں تمام ترقیاتی کام وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ویژن کو سامنے رکھ کر کیے جائینگے اور جس طرح وہ عوام الناس کی دن رات خدمت کر رہے ہیں ان کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے لاہور کے شہریوں کی خدمت کی جائے گی اور تمام نمائندے خادم بن کر لوگوں کے تمام مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے پوری طرح پر عزم ہیں۔
انفراسٹرکچر ، بریفنگ

مزید :

علاقائی -