تشدد کیس،طیبہ کی مبینہ دادی بھی سامنے آگئی

تشدد کیس،طیبہ کی مبینہ دادی بھی سامنے آگئی

اسلام آباد(آن لائن)طیبہ تشدد کیس میں روزانہ کوئی نیا موڑ، مزید ایک رشتہ دار سامنے آگیا،طیبہ کی مبینہ دادی نے مارگلہ تھانہ اسلام آباد میں اغواء کے مقدمے کی درخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق طیبہ کی مبینہ دادی وکلاء،سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت طیبہ کے اغواء کا مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گئی،طیبہ کی دادی نے بتایا ہے کہ کراچی میں تھی کہ میڈیا پر طیبہ کی تصویر اور خبریں سن کر اسلام آباد آئی ہوں طیبہ کو مبینہ طور پر اغواء کیا گیا،تھانہ مارگلہ میں دائر کی گئی اغواء کے مقدمے کی درخواست میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد،ایس ایس پی،علاقہ مجسٹریٹ کو فریق بنایا گیا ہے،طیبہ کی مبینہ دادی نے مزید کہا ہے کہ طیبہ کو بازیاب کرایا جائے اس کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

مزید : علاقائی


loading...