ملتان،خاتون سے اجتماعی بداخلاقی کرنیوالے3کانسٹیبل معطل،ملزم گرفتار

ملتان،خاتون سے اجتماعی بداخلاقی کرنیوالے3کانسٹیبل معطل،ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر) سی پی او ملتان نے شادی شدہ خاتون سے 3پولیس کانسٹیبلان سمیت6افراد کی اجتماعی بد اخلاقی کا نوٹس لے لیا ہے۔مذکورہ کانسٹیبلان کو معطل کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا جبکہ چھاپہ مار کر ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ثناء بی بی نے سیتل ماڑی پولیس کو 3روز قبل درخواست دی تھی کہ کنسٹیبلوں صفدر، طارق، ظفر اور شہریوں علی، اویس اوراسامہ نے اس کے ساتھ اجتماعی بد اخلاقی کی ہے تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے فوری طور پر مقدمہ نمبر 11/17 بجرم2۔376 تھانہ سیتل ماڑی درج کیا۔ معاملے کا علم ہونے پر سی پی او ملتان محمد احسن یونس نے فوری کاروائی کا حکم دیا ابتدائی میڈکل رپورٹ کی روشنی میں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ سی پی او ملتان نے تینوں کانسٹیبلوں کو فوری معطل کر دیاجبکہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے جو معاملے کی از خود تحقیقات کرے گی۔
معطل

مزید :

علاقائی -