جامشورو ٹرالراایمبولینس میں تصادم والدین اور بچوں سمیت 5افراد جاں بحق

جامشورو ٹرالراایمبولینس میں تصادم والدین اور بچوں سمیت 5افراد جاں بحق

 جامشورو(آئی این پی )جامشورو کے قریب ایمبولینس اور ٹرالر میں تصادم سے والدین اور بچوں سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روزجامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پردادوسے کراچی جانے والاتیز رفتار ٹرالر مریضہ کو لے جانے والی ایمبولینس سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار مریضہ اور اس کے علاج کیلئے جانے والے 4افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے کا کہناہے کہ حادثے میں والدین اور دو بہن بھائیوں سمیت 5افراد لقمہ اجل بنے ہیں جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ 2زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ لاشوں اور زخمی افراد کو مانجھندہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

جامشورو/حاد

مزید : علاقائی


loading...