کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح آگاہی اور تدارک مہم کے نتائج حوصلہ افزاء رہے ، چیئرمین نیب

کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح آگاہی اور تدارک مہم کے نتائج حوصلہ افزاء رہے ، ...

 اسلام آباد(اے این این )قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، نیب آرڈیننس کے تحت انسداد بد عنوانی کیلئے آگاہی اور تدارک مہم کے نتائج حوصلہ افزا ء رہے ہیں۔ چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی زیر صدارت قومی احتساب بیورو کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کرپشن کے خاتمے کیلئے شروع کی گئی ملک گیر آگاہی اور تدارک مہم کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قمرزمان چوہدری نے کہا کہ نیب سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر انسداد بد عنوانی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔قمرزمان چوہدری نے کہا کہ نیب آرڈیننس کے تحت انسداد بد عنوانی کیلئے آگاہی اور تدارک مہم شروع کر رکھی ہے، جبکہ بدعنوانی کیخلاف آگاہی اور تدارک مہم رواں سال بھی مہم جاری رکھی جائے گی۔

مزید : علاقائی


loading...