پاناما کیس فائنل راؤنڈ میں داخل ہوچکا ،تحریک انصاف

پاناما کیس فائنل راؤنڈ میں داخل ہوچکا ،تحریک انصاف

کراچی(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کیس فائنل راؤنڈ میں داخل ہوچکا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں پانامہ لیکس پر تمام عدالتی کارراوائی مکمل کرلی جائیگی،وزیرا عظم اور ان کے خاندان کے نااہل ہونے سے جمہوریت کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچے گا،پانامہ لیکس اسکینڈل کو سات ماہ ہوچکے ہیں اور جو کاغذات مریم نواز کی جانب سے کروائے گئے ہیں ان پر مریم نواز کے دستحط موجود نہیں ہیں یہ سوالیہ نشان ہے،عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب سندھاور کراچی کے معاملے پر خصوصی توجہ دیں گے،اور تحریک انصاف نے آئندہ کے عام انتخابات کی تیاریوں کا�آغاز کردیا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کو انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیافواد چوہدری نے کہا کہ پیر کے روز سے پانامہ لیکس کے حوالے سے دوبارہ عدالتی کارروائی کا آغاز ہوگاتحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کے دلائل کے بعد نواز شریف کے دلائل کا آغاز ہوگا،اس کیس میں مریم نواز نواز شریف کی فرنٹ مین ہیں،اور مریم نواز منروا کمپنی کی بینیفشری ہیں، انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقاریر اور بیانات کو اٹھاکر دیکھا جائے اور ان کے بچوں کے بیانات کو تو یہ ایک دوسرے سے نہیں ملتے،وزیراعظم کو 2006ء سے 93ء تک کے اپنے اثاثوں کے ثبوت پیش کرنا ہوں گے،انھوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کیس فائنل راؤنڈ میں پہنچ چکا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ دوہفتوں میں اس کی عدالتی کارروائی مکمل کرلی جائیگی۔

مزید : علاقائی


loading...