اسلام آباد سے فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پرفیسر سلمان حیدر لاپتہ ہوگئے

اسلام آباد سے فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پرفیسر سلمان حیدر لاپتہ ہوگئے

 اسلام آباد(اے این این) فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر،شاعر اور انسانی حقوق کے کارکن سلمان حیدر اسلام آباد سے مبینہ طور لاپتہ ہوگئے۔ سلمان حیدر کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان حیدر گزشتہ رات بنی گالا کہ علاقہ سے لاپتہ ہوئے ۔شہرہ آفاق نظم "میں بھی کافر تو بھی کافر" کے خالق معروف شاعر وسماجی کارکن سلمان حیدر کے اہل خانہ کی طرف سے خدشہ ظاہر کیا گیاہے کہ انہیں کوئی اٹھاکر لے گیاہے۔ اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں سلمان حیدر کی اہلیہ کی جانب سے اپنے شوہر کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ سلمان حیدر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ رات اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں اپنے دوستوں کے ہمراہ تھے، انہوں نے ٹیلی فون پر کہا تھاکہ وہ رات 8 بجے تک گھر آجائیں گے تاہم 10 بجے تک گھر نہ پہنچنے پر انہیں فون کیا تو انہوں نے نہیں اٹھایا۔ جس کے بعد انہیں سلمان حیدر کے فون سے ایس ایم ایس ملا کہ ان کی گاڑی کورال چوک کے پاس سے لے جائیں۔پولیس ذرائع نے کہاہے کہ سلمان حیدر کی گمشدگی کی رپورٹ ملی ہے ۔ تلاش کا کام شروع کردیا گیاہے۔

پروفیسرسلمان حیدر

مزید : علاقائی


loading...