نیب قوانین میں تبدیلی پارلیمنٹ کے ذریعے کی جائے، سعید غنی

نیب قوانین میں تبدیلی پارلیمنٹ کے ذریعے کی جائے، سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ نیب قوانین میں تبدیلی آرڈیننس کے ذریعے نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے ذریعے کی جائے ۔عدالتی نظام میں اصلاحات کا وعدہ پورا کرنے میں ن لیگ کی حکومت ناکام ہو گئی ہے ۔پیپلز پارٹی کو نیب کے اختیارات کے معاملے پر تحفظات ہیں ۔پلی بارگین نہ سمجھ میں آنے ولا اختیار ہے، 2008 میں پیپلز پارٹی نیب کے قانون میں تبدیلی کرنا چاہتی تھی مگر ن لیگ آڑے آ گئی تھی۔اب لیگی حکومت نیب قوانین کو پارلیمنٹ کے بجائے آرڈیننس کے ذریعے تبدیلی کر کے وزیر اعظم کو کریڈیٹ دینا چاہتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں تحریک انصاف سندھ کے سابق صدر اور لیبر ونگ کے مرکزی صدر زبیرخان کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکر یٹری وقار مہدی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں فدا حسین میرانی، شبیر علی، شاہد خٹک، علی اعوان، رشیدہ خالدہ، نادیہ حنیف، سیدہ عاصمہ شاہ اور دیگر بھی شامل ہیں۔ قبل ازیں زبیر خان نے بڑی تعداد میں اپنے ساتھیوں سمیت وقار مہدی اور سینیٹر سعید غنی سے ملاقات بھی کی۔
سعید غنی

مزید :

علاقائی -