بارشیں نہ ہونے سے گندم اور دیگر اجناس کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ

بارشیں نہ ہونے سے گندم اور دیگر اجناس کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( اسد اقبال )ملک بھر میں مو سم سر ما کی بارشیں نہ ہونے کے پیش نظر گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے زرعی ماہرین کے مطابق اگر ماہ رواں میں تیز باران رحمت نہ بر سا تو گندم کی 40لاکھ ٹن پیداوار میں کمی اور خشک سالی کے پیش نظر سبزیوں اور پھلوں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچے گا جس سے اجناس ، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق بارانی علاقوں میں بارشیں نہ ہونے سے فصلوں کی پیداورا میں کمی متو قع ہے ۔رواں سال ملک بھر میں ایک کروڑ سے زائد ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت کی گئی ہے جن میں سے 75لاکھ ایکٹر پنجاب میں کاشت کی گئی ہے مو سم سر ما کے آغاز کے باوجود ملک بھر میں بارشیں نہ ہو نے سے گندم کی بڑھوتی کا عمل کم ہو گیا ہے جبکہ فصل پر بیماریوں کے اٹیک کا خدشہ بھی کاشتکاروں کے لیے پر یشانی کا باعث بن رہا ہے اگر رواں ماہ میں بارشیں نہ ہوئی تو محکمہ خوراک 50لاکھ میٹر ک ٹن گندم کا ہدف پورا نہ کر سکے گا اور غذائی قلت کو پورا کر نے کے لیے گندم کو ایمپورٹ کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو حکومت کی جانب سے ملک کے کاشتکاروں کو ہمسایہ ممالک کی نسبت ریلیف نہ ہونے کے برابر دیا جاتا ہے اور دوسری طرف پانی زخیرہ کر نے کے لیے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے اعلانا ت کو عملی جامہ نہ پہنایا جاتا ہے جس کے پیش نظر ملک کے کاشتکار پانی کی کمی کے باعث اپنی فصلوں سے مطلوبہ پیداوار حاصل کر نے میں ناکام ہیں ۔ پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کسان رہنما ء اور ایگریکلچر بورڈ کے ممبر راؤ افسر نے کہا کہ رواں سیزن میں بارشیں نہ ہونے سے جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر کے کاشتکار پریشانی میں مبتلا ہیں کیو نکہ اس وقت گندم کی فصل لاکھوں ایکڑ رقبہ پر کاشت کی گئی ہے اور اگر پانی فصلوں کو بروقت نہ دیا گیا تو کاشتکاروں کو بھاری نقصان کا سامنا کر نا پڑے گا ۔
گندم اور بارش

مزید :

علاقائی -