سویڈن کی سڑکوں پر بجلی سے چلنے والا رکشہ متعارف !

سویڈن کی سڑکوں پر بجلی سے چلنے والا رکشہ متعارف !
 سویڈن کی سڑکوں پر بجلی سے چلنے والا رکشہ متعارف !

  


سویڈن (مانیٹرنگ ڈیسک)سویڈن کے دوسرے بڑے شہر یوہتیبوری میں سواریوں کو مختصر فاصلوں تک پہنچانے کے لیے تجرباتی طور پر تین پہیوں والا کرائے کا رکشہ متعارف کرایا گیا ہے۔انٹرنیٹ پر"Business Insider Nordic" ویب سائٹ کے مطابق سویڈن کے اس "رکشے" کو "Pod Taxi" کا نام دیا گیا ہے۔ بیٹری کی مکمل چارجنگ کے بعد اس کے ذریعے 45 میل کا فاصلہ طے کیا جا سکتا ہے۔مذکورہ"Pod Taxi" میں ڈرائیور کے علاوہ دو افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہے۔ اس کی بکنگ موبائل فون کی ایپلی کیشن کے ذریعے بھی کی جا سکتی ہے۔اس وقت سویڈن کے جنوب مغربی شہر "یوہتیبوری" میں 9 رکشے سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔آئندہ اپریل میں توقع ہے کہ دارالحکومت اسٹاک ہوم کی سڑکوں پر بھی 20 "رکشے" چلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

مزید : علاقائی


loading...