پیرو ،کسکو میں ایک غار سے ایک عجیب و غریب پنجہ دریافت

پیرو ،کسکو میں ایک غار سے ایک عجیب و غریب پنجہ دریافت
 پیرو ،کسکو میں ایک غار سے ایک عجیب و غریب پنجہ دریافت

  


لیما(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کے جنوب مغربی شہر کسکو میں ایک غار سے ایک عجیب و غریب پنجہ دریافت ہوا جس انگلیاں حیران کن حد تک لمبی اور پتلی سی تھیں۔ماہرین اس ہاتھ پر تحقیق کر رہے تھے جنہوں نے اس کے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ ہاتھ ایک شخص کو اس وقت ملا جب وہ اس صحرائی علاقے میں غاروں اور سرنگوں کے اندر سیر کر رہا تھا۔ خلائی مخلوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’یہ خلائی مخلوق کا ہاتھ ہے۔‘‘ ماہرین نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس غار سے خلائی مخلوق کے ایک فرد کی حنوط شدہ لاش اور خلائی مخلوق کے سر جیسی ایک لمبوتری کھوپڑی بھی دریافت ہوئی ہے۔تحقیقاتی ٹیم کے رکن برائن فوئرسٹر کا کہنا ہے کہ ’’مجھے یقین ہے کہ یہ ہاتھ کسی انسان نما مخلوق کا ہے۔ جس شخص کو یہ ہاتھ ملا ہے وہ اسے فروخت نہیں کرنا چاہتا۔ لیکن اس نے ہمیں اس تک رسائی دے دی، کیونکہ وہ خود بھی جاننا چاہتا تھا کہ یہ کس چیز کا ہاتھ ہے۔میں اور میری ٹیم یہ ہاتھ کسکو میں سائنسدانوں کے پاس بھی لے کر گئے، جنہوں نے اس کا ایکسرے کرکے بتایا کہ ہر انگلی میں 6ہڈیاں موجود ہیں۔ اس کے برعکس انسان کی انگلیوں میں صرف 3ہوتی ہیں۔ سائنسدانوں نے یہ بھی تصدیق کی کہ یہ ہاتھ قطعی طور پر حیاتیاتی چیز ہے جس میں اصلی ہڈیاں، جلد اور بافتیں موجود ہیں۔‘‘

مزید : علاقائی


loading...