وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر وزیر تعلیم رانامشہود ادیب جاودانی سے ملاقات کرینگے
لاہور( پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں کوہدایت کی ہے کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی اور ان کے 15 رکنی وفد سے ملاقات کریں۔ پنجاب اسمبلی نے مارچ 2016ء میں پرائیویٹ سکولوں کے بارے میں جو بل پاس کیا ہے اس کے بارے میں انہیں جو شکایات ہیں وہ دور کریں اس سلسلے میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں، ادیب جاودانی اور ان کے وفد سے تین چار روز کے اندر ملاقات کر رہے ہیں۔