اکیڈمک سٹافایسو سی ایشن نے ٹاؤن تھری کے ممبران کو سائٹ کا دورہ کرایا

اکیڈمک سٹافایسو سی ایشن نے ٹاؤن تھری کے ممبران کو سائٹ کا دورہ کرایا

لاہور(پ ر)پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کی جانب سے ٹاؤن ۔تھری کے رجسٹرڈ ممبران کو سائٹ کادورہ کرایا گیا جس کیلئے الرازی ہال میں تقریب میں سیکریٹری ڈاکٹر محبوب حسین کی جانب سے مکمل بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پرآسا کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد نے کہا کہ ٹاؤن تھری کا منصوبہ نہ صرف پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ کابڑا پراجیکٹ ہے بلکہ 850پلاٹس پر مشتمل یہ رہائشی منصوبہ لاہور کے مثالی منصوبہ جات میں شامل ہے۔ بعد ازاں آسا کے دیگر عہدیداران اور 250سے زائد رجسٹرڈ ممبران کو مختلف بسوں اور گاڑیوں کے ذریعے سائٹ کا دورہ کرایا گیا جہاں پہنچ کر انہوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

کرتے ہوئے آسا عہدیداران کو مبارک باددی اور شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ان کی قیادت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ آسا عہدیداران نے رجسٹرڈ ممبران کو منصوبہ کی بروقت تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کا یقین دلایا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...