گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ میں 125سالہ تقریبات کا آغاز

گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ میں 125سالہ تقریبات کا آغاز

لاہور (پ ر) گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ، لاہور میں 125 سالہ تقریبات کا آغاز گورنمنٹ اسلامیہ کالج اپنے 125 ویں سال تاسیس کے موقع پر اپنی تاریخی حیثیت اور اپنی قومی و ملی خدمات خصوصاً تحریک پاکستان میں اس کالج کے طلبہ اور اساتذہ کی بھرپور شرکت کے حوالے سے مختلف تقاریب کے اہتمام کا شرف حاصل کر رہا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی تقریب پروقار حبیبہ ہال میں ’’بین الکلیاتی مقابلۂ قرأت و نعت‘‘ کے عنوان سے ہوئی۔ اس تقریب کے مہمان اعزاز معروف مذہبی اسکالر مولانا پروفیسر ڈاکٹر یوسف خان تھے، اس تقریب کی صدارت کالج ہذا کے پرنسپل پروفیسر طاہر جاوید نے کی۔ پاکستابھر سے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر حسن کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...