تعلیمی اداروں میں منشیات کا بڑھتا ہو ا رجحان تشویشناک ہے،اکمل اویسی

تعلیمی اداروں میں منشیات کا بڑھتا ہو ا رجحان تشویشناک ہے،اکمل اویسی

لاہور (خبر نگار) اکمل اویسی ممبر پراونشل نار کوٹکس کنٹرول کمیٹی حکومت پنجاب ، چیئرمین سول سوسائٹی نیٹ ورک برائے پاکستان نے ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات میں کہا تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے معاشرے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے جو کہ معاشرہ کیلئے انتہائی غور طلب اور افسوسناک مسئلہ ہے۔

تعلیمی اداروں میں منشیات کے اثرات کے متعلق پنجاب اسمبلی اور سینٹ قائمہ کمیٹی میں بھی اٹھایا گیا جو مسئلہ کی سنگینی ظاہر کرتا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمہ کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ مستقبل کے معماروں کو منشیات کے اثرات بد سے محفوظ رکھا جاسکے۔سول سوسائٹی نیٹ ورک برائے انسداد منشیات کے چیئرمین اکمل اویسی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے اثرات کے خاتمہ کیلئے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...