بھیکے وال موڑ پر ٹوٹی ہوئی سڑکیں ٹھیک کی جائیں،عبدالمجید منہاس

بھیکے وال موڑ پر ٹوٹی ہوئی سڑکیں ٹھیک کی جائیں،عبدالمجید منہاس

لاہور(خبرنگار) مسلم لیگی رہنما عبدالمجید منہاس نے کہا کہ علامہ اقبال بھیکے وال موڑ پر سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور مٹی کے ملبے کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار ماہ قبل بھیکے وال موڑ علامہ اقبال ٹاؤن پر ایک پائپ پھٹ گیا تھا ، ایک ماہ کی مدت میں اسے مرمت کیا اس دوران لوگوں کو اذیت ناک تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ اب چار ماہ ہوچکے ہیں دونوں طرف کی سڑکیں کٹی ہوئی ہیں، مٹی کا ملبہ دونوں اطراف میں پڑا ہے۔

لیکن متعلقہ محکمہ کوئی توجہ نہیں دے رہا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...