جماعت اہلسنت کے رہنماؤں کا غلام خلیل فاروقی کی وفات پر تعزیت
لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ ، سنّی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، نظام مصطفےٰ پارٹی کے سربراہ حاجی محمد حنیف طیب نے معروف علمی و ادبی شخصیت میاں غلام احمد خلیل فاروقی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیل فاروقی کی تحقیقی ، علمی اور ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی وفات سے قوم ایک محب وطن سکالر اور اسلام کا سچا درد رکھنے والی شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔