جعلی ویزے پر ملائشیا جانے کی کوشش،5ملزموں کا جسمانی ریمانڈ

جعلی ویزے پر ملائشیا جانے کی کوشش،5ملزموں کا جسمانی ریمانڈ

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعلی ویزے پر ملائشیا جانے کی کوشش کرنے کے مقدمے میں ملوث 5ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دیتے ہوئے ملزموں کو 9 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کے روبرو ایف آئی اے نے ملزموں زمان، اصغر، صفدر حسین، واجد علی اور سجاد علی کو پیش کیا، ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ پانچوں ملزم جعلی ویزوں پر ملائشیا جانے کو کوشش کر رہے تھے جنہیں ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ ملزموں سے جعلی ویزوں اور ایجنٹ سے متعلق تفتیش کرنی ہے۔

،ملزموں کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے، عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزموں کو 9 جنوری تک ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...