کاپی رائٹ ایکٹ کی خلافورزی،ملزم ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

کاپی رائٹ ایکٹ کی خلافورزی،ملزم ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمے میں ملوث ملزم کو 10جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کے روبرو ایف آئی اے نے ملزم غلام نبی کو پیش کیا، ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ اشفاق آٹوز کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا ، انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم غلام نبی کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ترکی کی کمپنی کے نام سے جعلی ہارن تیار کر رہا تھا۔

ایف آئی اے نے ملزم کی احمد ٹریڈرز کے نام سے بنائی دکان سے جعلی ہارن برآمد کر لئے ، عدالت نے ملزم کو دس جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...