10سالہ بچے نے چپس نہ دینے پر کمسن بچہ مار ڈالا،چالان عدالت پیش

10سالہ بچے نے چپس نہ دینے پر کمسن بچہ مار ڈالا،چالان عدالت پیش

لاہور(نامہ نگار)گرین ٹاؤن پولیس نے چپس نہ دینے پر 9سالہ سفیان کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث 10سالہ ملزم کا چالان سیشن عدالت میں پیش کردیاہے ،فاضل جج نے کمسن ملزم کو 9 جنوری کو طلب کرلیاہے ۔گرین ٹاؤن پولیس کی طرف سے 10سالہ چاند ولید کا چالان پیش ہونے پر سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے اسے سماعت کے لئے ایڈیشنل سیشن جج غلام عباس سیال کی عدالت میں بھجوا دیا تاہم فاضل عدالت نے ملزم کو 9 جنوری کو جیل سے طلب کرلیا۔ ملزم چاند اپنے والد کا بغیر لائسنسی ریوالور لے کر جا رہا تھا راستے میں 9 سالہ علی سفیان کو چپس کھاتے دیکھا اس نے اسے چپس دینے کو کہا علی سفیان نے انکار کیا جس پرچاند ولید نے گولی چلا دی ۔

جس کے باعث علی سفیان جاں بحق ہوگیا،عدالت میں پیش کئے گئے چالان پر پولیس نے درخواست کی کہ ملزم بچہ ہے لہذا اس کا کیس چائلڈ ایکٹ کے تحت چلایا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...