ایم سی بی کا 11سال پرانا ریکوری دعویٰ نادہندہ سٹیل ملز سے جواب طلبی

ایم سی بی کا 11سال پرانا ریکوری دعویٰ نادہندہ سٹیل ملز سے جواب طلبی

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے آفاق دانیال سٹیل ملز کے خلاف ایم سی بی کے 11سا ل پرانے ریکوری کے دعوے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے بینک نادہندہ سے 16جنوری کو جواب طلب کر لیا ہے ۔ بینکنگ عدالت کے جج قمر اعجاز نے مسلم کمرشل بینک کے ریکوری کے دعوے پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آفاق دانیال سٹیل ملز نے 2005ء میں بینک سے 6 کروڑ روپے قرض لیا مگر طے شدہ عرصہ میں قرض کی ادائیگی نہیں کی

۔جس پر بینک نے سٹیل ملز کو نادہندہ قرار دے دیا، انہوں نے استدعا کی کہ بینک نادہندہ سٹیل ملز کے خلاف 6 کروڑ 16 لاکھ روپے کی ڈگری جاری کی جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے بینک نادہندہ ا?فاق دانیال سٹیل ملز کو 16جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...