تیز رفتار ی سے موٹرسائیکل چلانے والے کو 500روپے جرمانہ

تیز رفتار ی سے موٹرسائیکل چلانے والے کو 500روپے جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے تیز رفتاری ،خطرناک طریقے سے موٹر سائیکل چلانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم پر 500روپے جرمانہ عائد کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ نے ملزم سلمان پرویز کے خلاف درج مقدمے کی سماعت شروع کی تو جنوبی چھاؤنی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان پیش کیا، پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سلمان پرویز جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں تیز رفتاری اور خطرناک طریقے سے موٹر سائیکل چلا رہا تھا جسیٹریفک پولیس نے مشکل سے روکا، انہوں نے مزید کہا کہ ملزم نے موٹروہیکل آرڈیننس کی دفعہ 99کی خلاف ورزی کر کے سڑک پر چلنے والے شہریوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالا ،ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے دستاویزات نہ ہونے کی بنا پر ملزم سلمان پرویز کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے ،مقدمہ خارج کیا جائے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے اور ریکارڈ کی پڑتال کرنے کے بعد ملزم پر مذکورہ بالاجرمانہ عائد کر دیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...