اوور سیز پاکستانی کا دیہی علاقوں میں فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان

اوور سیز پاکستانی کا دیہی علاقوں میں فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان

لاہور(خبر نگار) اوورسیز پاکستانی اور معروف کارباری شخصیت عامرسعید نے پاکستان کے دیہی علاقوں میں صاف پانی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ہے اس کام کیلئے وہ یورپ میں مقیم پاکستانیوں سے بھی مدد لیں گے ، واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کیلئے پنجاب کے دو دراز علاقوں کا سروے کر کے انکی فہرست بنائی جائے گی اور ترجیحی بنیادوں پر اس پر کام شروع کیا جائیگا، اس بات کا اعلان انہوں نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران کیا ، عامرسعید نے کہا کہ پاکستانی عوام کے حالات دیکھ کر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دل خون کے آنسو روتے ہیں ، پاکستان میں شہریوں کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں ۔جس کی وجہ سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد ہپاٹائٹس اور پیٹ کی دیگر بیماریوں کا شکار ہے۔

اور اپنی اسی بیماری کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...