’’پاکستانیوں کے پاس عدنان سمیع کے لئے نفرت کے سوا کچھ نہیں‘‘

’’پاکستانیوں کے پاس عدنان سمیع کے لئے نفرت کے سوا کچھ نہیں‘‘

لاہور(فلم رپورٹر)عدنان سمیع خان کے متوقع دورہ پاکستان کے حوالے شوبز حلقوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے سٹار میکر جرار رضوی کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم نہیں کہ وہ کس کی دعوت پر پاکستان میں پرفارم کرنے کے لئے آرہا ہے اس بات میں صداقت معلوم نہیں ہوتی کیونکہ کوئی بھی محب وطن ایک غدار کو نہیں بلا سکتا اگر یہ بات سچ ہے تو اس کو بلانے والوں کا شمار بھی غداروں میں کیا جائے گا۔سید نور نے کہا کہ عدنان سمیع خان ایک منافق شخص ہے اس کو جس ملک کی وجہ سے عزت ملی اس نے اسی کے خلاف باتیں کیں اور اس کی شہریت کو ترک کرکے دشمن ملک میں جا بسا اگر وہ پاکستان آیا تو مجھ سمیت کوئی بھی پاکستانی اسے خوش آمدید نہیں کہے گا ۔موسیقار وجاہت عطرے کا کہنا ہے کہ عدنان سمیع کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے اس کے لئے پاکستانیوں کے پاس نفرت کے سوا کچھ نہیں ہے۔غزل گائیک سلیم بزمی نے کہا کہ جو کچھ اس نے بھارتی شہریت کے حصول کے لئے کیا ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔موسیقار رفیق حسین نے کہا کہ ہم لوگ پاکستان کے دشمن کو کسی بھی صورت اپنی سرزمین پر برداشت نہیں کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری حکومت اس کو ویزہ ہی جاری نہیں کرے گی جب اسے ویزہ ہی نہیں ملے گا تو وہ یہاں کیسے آئے گا۔میلوڈی کوئین شاہدہ منی نے کہا کہ عدنان سمیع خان بھارت کے ساتھ وفاداری نبھانے کی خاطر پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر جو کچھ کہہ رہا ہے وہ ناقابل معافی ہے ۔ ایک غدار کے لئے ہمارے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔حمیرا چنا نے کہا کہ ہر وہ پاکستانی قابل مذمت ہے جو عدنان سمیع خان کے حق میں بات کرتا ہے یا اسے یہاں پر بلا کر پرفارم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ماہ نور نے کہا کہ اگر وہ یہاں آیا توہماری قوم اس استقبال انڈوں اور ٹماٹروں سے کرے گی مجھ سمیت ہر پاکستانی کو عدنان سمیع خان سے نفرت ہے ۔میگھا نے کہا کہ وہ قابل نفرت ہے اس کی پاکستان کے خلاف باتوں کے بعد اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔رز کمالی نے کہا کہ یہ خبر جھوٹی ہے کہ وہ پاکستان میں پرفارم کرنے کے لئے آرہا ہے یہ شوشہ کسی ملک دشمن نے چھوڑا ہے۔سہراب افگن،حاجی عبد الرزاق،جیاء بٹ ،آغا حیدر،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ،چنگیز اعوان،عباس باجوہ،نیلم منیر،فیصل بخاری،چوہدری اعجاز کامران،وارث بیگ،پرویز کلیم،پرویز رانا،صائمہ نور ،کوریو گرافر راجو سمراٹ ،پریسہ ،مہر النساء،اور سدرہ نور نے بھی ملے جلے خیالات اور رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

عدان سمیع،ردعمل

مزید : صفحہ آخر


loading...